بلاگر ایس ای او SEO فرینڈلی تصویر کیسے بنائے ٹریفک بڑھانے کیلئے/ بلاگنگ کورس

بلاگر ایس ای او SEO فرینڈلی تصویر کیسے بنائے ٹریفک بڑھانے کیلئے. بلاگنگ کورس

السلام علیکم محترم دوستوں
اگر آپ نے بلاگر پر ٹریفک لانا چاہتے ہے تو صرف ویب سرچ نہیں امیج/ تصویر سرچ پر بھی توجہ دینا ہوگی
 
اگر آپ امیج کا سہی طریقے سے ایس ای او SEO کریں گے تو بلاگ پر تصویر کے ذریعے بھی اچھا خاصا ٹریفک لائے جا سکتا ہو.

تصویر بلاگ پوسٹ میں بہت ضروری ہوتی ہے اور تصویر کا ایس ای او کرنا آن پیج ایس ای او SEO کا ایک مین پوائنٹ ہے جس کی مدد سے پوسٹ رینک کرتی ہے

 

میرے حساب سے پوسٹ میں جان جب ہی ڈالٹی جب اس میں ایک بہترین تصویر ہو میں نے ایک سینئر بلاگر سے سنا تھا کہ ایک تصویر ہزار لفظوں کے برابر ہوتی ہے،
اور یہ مجھے درست بھی لگتا ہے کہنے کا مطلب ہے کم از کم ایک تصویر ضرور شامل کرے اپنی پوسٹ میں
جو بات ہم ہزار لفظ لکھ کر سمجھا پائیں گے وہ کام ایک تصویر کر دے گی
بلاگر ایس ای او SEO فرینڈلی تصویر کیسے بنائے ٹریفک بڑھانے کیلئے. Seo friendly blogger image

تو چلیں دیکھتے ہے کیا کیا کرنا ہے بلاگ میں پوسٹ میں استعمال کرنے کے لئے

 {tocify} $title={Table of Contents}

ایس ای او SEO فرینڈلی تصویر کیسے بنائے

ایس ای او کا مطلب ہے سرچ انجن دوستانہ مطلب جب کوئی سرچ کرے تو ہماری تصویر بھی گوگل امیج سرچ میں آئے
گوگل صرف تصویر سے سمجھ نہیں پاتا کہ تصویر میں کیا ہے اور یہ کس بارے میں ہے اس لئے جب کوئی سرچ کرتا ہے تو ہماری تصویر نہیں آتی. اس کے لئے یہ کچھ چیزیں ہے جن کا استعمال کرکے ہم اپنی ایس ای او فرینڈلی تصویر بنا سکتے ہیں.
 

ایس ای او SEO فرینڈلی پوسٹ لکھنے کے لئے بھی تصویر کی ایس ای او ضروری ہے.

 

#نمبر ایک: تصویر کو اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس کا نام تبدیل کرے

سب سے بڑی غلطی جو شروعات میں ہم کرتے ہے وہ یہ کہ جو تصویر ہے اس کا نام تبدیل نہیں کرتے جیسے کہیں سے کوئی تصویر کھینچی تو اس کا نام کچھ نمبرز میں ہوتا ہے 556698558. اس سے مسئلہ یہ ہے کہ گوگل یہ نہیں پتہ کرسکتا کہ تصویر میں کیا ہے.
پر آگر اس کا نام ہوگا تو اس کا پتہ چل جائے گا کہ یہ کس کی تصویر ہے. 
 

#نمبر دو: تصویر میں ALT الٹ ٹیگ شامل کرے

جیسا کہ میں نے بتایا گوگل بغیر نام وغیرہ کے امیج کو اچھی طرح پڑھ نہیں سکتا کہ یہ تصویر کس بارے میں ہے. تو جب ہم پوسٹ میں اپ لوڈ کرتے ہے تو اس میں alt الٹ ٹیگ شامل کرکے ہم بتاتے ہے کہ اس تصویر میں کیا ہے یا پھر یہ کس بارے میں ہے alt الٹ ٹیگ ایک html کوڈ ہوتا ہیں.

ایس ای او کیا ہے مکمل کورس اردو میں یہاں دیکھیں

الٹ ٹیگ ALT شامل کرنے کیلئے ان اقدامات کو فالو کرے

نمبر 1: اپنی تصویر کو بلاگر کے پوسٹ ایڈیٹر میں اپ لوڈ کرے

نمبر2: تصویر پر کلک کر کے اس کے بعد کچھ آپشن آئیں گے. سیٹنگ والے آپشن پر کلک کرے

نمبر 3: الٹ ٹیگ ALT TEXT میں اپنی تصویر کے بارے میں لکھے اور اپڈیٹ کی بٹن دبا کر محفوظ کردے

 

ٹائٹل Title Text میں بھی لکھے اپنی تصویر کا نام اس سے ہوگا یہ جب کوئی آپ کی تصویر پر کلک کرے گا تو اس کا نام شو ہو جائے گا.

 

#نمبر تین: تصویر میں سرخی مطلب Caption استعمال کرے

تصویر میں آپ caption سرخی بھی شامل کر سکتے ہے اس کی مدد سے جو بندہ آپ کے بلاگ پر آئے گا وہ بھی اس کو پڑھ کر سمجھ سکتا ہے کہ یہ تصویر کس بارے میں ہے یہ ایس ای او SEO کے لئے ضروری نہیں ہے ہے اتنا پر آگر کسی تصویر کے بارے میں بتانا ہے تو پیراگراف لکھنے سے اچھا ہے Caption میں لکھے.

 

#نمبر چار: تصویر کو کس فارمیٹ یا سائز میں استعمال کرے

جو تصویر کا سائز فارمیٹ ہے اس سے براہ راست تو کوئی فرق نہیں پڑتا امیج سرچ میں لیکن یہ بھی ضروری ہے تصویر کا سائز جتنا کم ہو سکے اُتنا کم ہونا چاہیے کیوں کہ اگر زیادہ بڑے سائز کی تصویر ہوگی تو ہماری سائٹ لوڈ ہونے میں ٹائم لے گی.
 

 
لوڈنگ کی وجہ سے ہماری سائٹ کہ رینک پر فرق پڑتا ہے تصویر کے جو بنیادی طور پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والا فارمیٹ ہے png, jpg, gip, آپ کوئی بھی استعمال کرے پر دیکھیں سب سے کم کس فارمیٹ کی میموری رہتی ہے. میرے حساب سے JPG.
 

تصویر کی سائز کم کرنے کے لئے آپ موبائل فون میں images compress نام سے اپلیکیشن سرچ کرکے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں جس کی مدد سے تصویر سائز کم کرسکتے ہے بغیر اُس کی کوالٹی کم کرے.

 

اگر آپ تصویر کا فارمیٹ کمپیوٹر میں تبدیل کرنا چاہتے ہے تو آپ Format Factory Software استعمال کرسکتے ہیں.

نوٹ: ورڈپریس میں بھی بلکل اسی طرح اقدامات کرنے ہے ایس ای او دوستانہ تصویر کے لئے.

 

تو اب تصویر جب بھی اپ لوڈ کرے ان باتوں کا ضرور دھیان رکھے ایس ای او فرینڈلی تصاویر کے لئے..

اگر آپ کا ابھی بھی تصاویر ایس ای او SEO سے متعلق کوئی سوال ہے تو آپ کمنٹ کرکے ضرور پوچھے، اور یہ معلومات کیسی لگی کمنٹ کرکے بتانا نہ بھولے..
والسلام 🙂

Related Posts

Abdul Kareem

Abdul Kareem

My passion is technology and social networks, I research and document the latest news and tricks from Facebook, Twitter, Instagram and any social network so that you are aware of their latest developments. I know the digital world in depth and write the best detailed step-by-step guides for you to learn something new every day.

This Post Has 2 Comments

  1. اپنے بلاگ کو کسٹمائز کریں
    ٹیمپلیٹ چینج کریں اور ایس ای او پر خاص توجہ دیں

Comments are closed.

%d bloggers like this: